تحصیل چیئرمین پشتخرہ پشاو ہارون صفت نے کہاہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر ٹی ایم ایز اور ڈبلیو ایس ایس پی سٹاف کی کارکردگی قابل تحسین ہے ۔ عیدالاضحی کے دنوں میں اپنے گھروالوں کو چھوڑ کراپنی ڈیوٹی سرانجام دی اور عوام کی خدمت کیں جس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے، ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز تقریب سے خطا ب سے دوران کیا۔ اس حوالے سے انھوںنے پشتخرہ پشاور کے حدود میں عیدالاضحی 2023 کے صفائی مہم کے دوران ٹی ایم اے اور ڈبلیو ایس ایس پی کے افسران و عملہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شیلڈز اور انعامات پیش کیے۔ تقریب میں ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن ناصر ، جی ایم آپریشن طراب شاہ، اور دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ٹی ایم اے پشتخرہ کے ٹی ایم او امیتاز پراچہ اور ٹی او آر رضوان اللہ و دیگر میونسپل افسران بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل چیئرمین ہارون صفت اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن ناصر نے عیدالاضحی کے دوران عملہ و افسران کی کاوشوں کو سراہا ۔ اجلاس میں چیئرمین تحصیل پشتخرہ نے مالی سال 23-2022 کے دوران آمدن میں تخمینے سے زائد وصولی پر ریگولیشن برانچ کی کارکردگی کو سراہا اور ٹی او آر رضوان اللہ، اے ٹی او آر ندا رحمان اور ٹیکس کلکٹر سلمان زیب کو شیلڈلز پیش کیے۔۔







