قانوندان کے قتل کیخلاف خیبرپختونخوا بھرمیں وکلاء کی ہڑتال

شعیب جمیل

پشاور میں قتل ہونیوالے قانون دان اسد اللہ ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس پشاور، نوشہرہ اور خیبر میں وکلا نے بار کونسل کی کال پر عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا جبکہ بار کونسل کی اجازت کے بغیر کوہاٹ اور کرم میں ہڑتال کرنے پر چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نے دونوں بارز کے جنرل سکریٹریز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آج بار کونسل طلب کرلیا۔وکلا ہڑتال کی وجہ سے عدالتی امور بری طرح متاثر ہوئے۔ خیبر پختون خوابار کونسل نے پشاور میں اسد اللہ ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف پیر کے روز عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور موقف اختیار کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ خیبر پختون خوا بارکونسل کے وائس چئیرمین زربادشاہ اور چئیرمین ایگزیکٹیو سید مبشر شاہ ایڈوکیٹ کے مطابق پشاور میں قتل ہونے والے اسداللہ ایڈووکیٹ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ ملزمان کی فوری گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے ۔ پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر طارق آفریدی، جنرل سیکرٹری لاجبر خان ، پشاور بار کے صدر اشفاق خلیل ،جنرل سیکرٹری افتخار سمندر ایڈوکیٹ اوردیگر وکلا نے بھی وکیل کے قتل کی مذمت کی اور حکومت سے اس واقعے کی غیرجانبدرانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ ادھر بار کونسل کی اجازت کے بغیر ہڑتال کرنے پر ایگزیکٹیو کمیٹی خیبر پختونخوا بار کونسل سید مبشر شاہ ایڈوکیٹ نے کوہاٹ اور کرم ضلع کے جنرل سیکریٹریز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آج کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed