حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے دور میں خیبر پختون خوا میں قائم کی گئی 8 پناہ گاہیں ختم کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پاکستان بیت المال نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں قائم کردہ پناہ گاہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پاکستان بیت المال نے پشاور میں قائم 8 پناہ گاہیں بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔حکم نامے میں یہ پناہ گاہیں بند کرنے کا کہا گیا ہے اور تمام اضلاع کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی پناہ گاہوں میں کام کرنے والے 36 ملازمین کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔







