لاس اینجلس: باکس آفس پر 100 ملین ڈالرز کا ریکارڈ بزنس کرنے والی ہالی ووڈ فلم ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین فلم سمیت سات بڑے ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی شب لاس اینجلس میں 95ویں اکیڈمی ایوارڈز کا رنگارنگ میلا سجا جس کی میزبانی جمی کمل نے کی، اکیڈمی ایوارڈز کیلئے نامزد ہونے والی ملائیشیا کی فلم ’ایوریتھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ نے سب سے زیادہ سات آسکرز جیت کر تاریخ رقم کردی۔