معروف اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے دوسری شادی کرلی۔
کرن خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی کا اعلان کیا۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے اپنا پہلا عمرہ بھی ادا کیا اور اسی مقدس شہر میں اشتیاق بیگ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
کرن خان کی یہ دوسری شادی ہے اور ان کا ایک جوان بیٹا بھی ہے۔
دوسری جانب اشتیاق بیگ معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر ہیں اور یہ ان کی تیسری شادی ہے۔
کرن خان کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔







