شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن ‘6دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ضلع دتہ خیل کے عام علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ آی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے ردعمل کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed