تحریک انصاف کی انتخابی مہم کاآغاز ،چوک یاد گار سیل

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے انتخابی مہم کے چوک یادگار میں انتخابات کے حوالے سے اندرون شہر کو سیل کیا گیا تھا ، چوک یادگار ، اشرف روڈ ، گھنٹہ گھر ، پیپل منڈی کی طرف جانے والے تمام راستوں کی بندش کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔ چوک یادگار میں لگائے جانے والی سکرین کے باعث سکیورٹی کے موثر انتظامات بھی کئے گئے تھے ، چوک یادگار میں لگائے جانے والے سکرین اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی آمد کے باعث مختلف روڈوں کو خار دارا تاروں کے ذریعے بند کر دیا گیا تھا ۔ ندرون شہر کو مختلف بازاروں کو جانے والے راستوں کے سیل کرنے کے باعث ٹریفک کا نظام بری طور پرمتاثر ہو کر رہ گیا ، شہریوں کو آمد و رفد میں مشکلات درپیش آئی ، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں بھی طے نہ ہو سکا ۔ بدترین ٹریفک رش کے باعث ایمبولینس گاڑیاں بھی پھنسی رہی دوپہر تین بجے کے بعد مختلف شاہرائوں کو سیل کر دیا گیا تھا جو ر ات تک بند رہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed