پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات روک دئیے

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختون خوا کے 24 حلقوں میں 16 اور 19 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ تک جواب طلب کرلیا کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ پارلیمنٹ کے ساتھ کھیل رہے ہیں کہ استعفیٰ منظور ہوئے تو ٹھیک ہے نہیں ہوئے تو واپس جائے گے وہ کہہ رہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف حکومت پر پریشر ڈالنا تھا تاکہ وہ نئے انتخابات کرائیں جبکہ جسٹس سید ارشدعلی نے کہا کہ آپ اتنے دیر سے عدالت کیوں آئے ہیں, ضمنی الیکشن تو قریب ہے کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس ارشدعلی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت میں تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر گوہرخان جبکہ حکومت کی جانب ڈپٹی اٹارنی جنرل ثناء اللہ پیش ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپیکر نے بغیر تصدیق کے ممبران کے استعفے منظور کئے ہیں پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ 123 ممبران کے استعفے ایک ساتھ منظور کئے جائے اس وقت سپیکر نے منظور نہیں کئے سپیکر نے خود کہا کہ ایک ایک ممبر کو بلا کر تصدیق کرے گا۔ تاہم 14 جنوری کے بعد حالات تبدیل ہوئے تو پی ٹی آئی نے دوبارہ اسمبلی جانے کا فیصلہ کیا جس پر جسٹس ارشد علی نے کہا کہ کیا ممبران نے استعفی واپس لینے کے لئے سپیکر سے رابطہ کیا؟ تو پی ٹی ائی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے میڈیا پر اعلان کیاکہ ہم اسمبلی واپس جارہے ہیں اور یہ کافی ہوتا ہے جس پر جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ کیا آپ پارلیمنٹ کے ساتھ کھیل رہے ہیںکہ استعفیٰ منظور ہوئے تو ٹھیک ہے نہیں ہوئے تو واپس جائیں گے بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ نہیں ہم پارلیمنٹ کے ساتھ نہیں کھیل رہے اب 16 مارچ کو انتخابات ہورہے ہیں, ہماری استدعا ہے کہ انتخابات کو ملتوی کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed