سندھ میں خواتین کے لئے پہلی بس سروس کا اعلان

سندھ حکومت خصوصی طور پر خواتین کیلئے کراچی میں یکم فروری سے پنک بس سروس شروع کر رہی ہے جس میں مرد مسافروں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں یہ نیا اضافہ کہا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس پہلے مرحلے میں کراچی کے دو روٹس پر چلائی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر ایک روٹ ماڈل کالونی سے براستہ شاہراہ فیصل، میٹروپول، آئی آئی چندریگر روڈ سے میری ویدر ٹاور تک چلائی جا رہی ہے جبکہ دوسرا روٹ میری ویدر ٹاور سے صدر کے راستے ضلع سینٹرل تک جائے گا جو بعد میں چلایا جائے گا۔پنک بس سروس خواتین کے لئے مخصوص پاکستان کی پہلی پبلک ٹرانسپورٹ سروس ہوگی۔پنک بس سروس کیلئے ابتدائی مرحلے میں 8 بسیں حاصل کی گئی ہیں۔ پہلا روٹ کامیاب ہونے کی صورت میں دوسرے روٹ کے لئے بسیں تیار کی جائیں گیں۔پنک بس سروس کا کرایہ 50 روہے ہوگا۔ پنک بس سروس کا آغاز یکم فروری سیکیاجائیگا۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پنک بس سروس کے لیے بسوں کی خریداری کرلی ہے۔ یہ بس کراچی پہنچ چکی ہیں اور سروس فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed