مولا جٹ کی واپسی

جہاں پر ملک بھر میں کورونا وباء دہشت گردی میں اضافہ کی خبر یں زبان زد عام ہیں وہاںپر فلم انڈسٹری سے کچھ اچھی خبریں بھی آرہی ہیں جس سے فنون لطیفہ سے محبت رکھنے والے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ حال ہی میں ریلز ہو نے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ملکی باکس آفس پر ایک ارب روپے اور دنیا بھر کے باکس آفس پر 10 ملین ڈالر کمائے لئے ہیں۔اگر اس قسم کی فلمیں بننے لگی تو ہو سکتا ہے کہ اس کے نتیجے میں پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی شروع ہو جائے اور مزید فلمیں بننے لگیں۔ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے سال کے آخر میں ملکی باکس آفس پر ایک ارب روپے اور دنیا بھر کے باکس آفس پر 10 ملین ڈالر کما کر ایک نیا سنگ میل عبور کیا جس کی دنیا بھر میں چرچے ہیں اور خاص کر بیرون ملک رہائش پذیر پاکستان اس میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ بلال لاشاری کی 1979 ء کی کلٹ کلاسک مولا جٹ کے ریبوٹ نے دنیا بھر سے بہت تعریفیں سمیٹی ہیں ۔ادھر بہت زیادہ شہرت یافتہ فلم جوی لینڈ کی مدد سے پاکستانی سنیما کو بین الاقوامی سطح پر لائم لائٹ میں رکھا ہوا ہے ۔ ہم یہاں بات کر رہے ہیں فلم مولا جٹ کی جس شہرت بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے فلم کی بے مثال کامیابی کا سہرا اس کے منفرد فنکارانہ انداز کو قرار دیا جاتا ہے جو پاکستانی فلموں کے بننے کے روایتی انداز سے ہٹ کر ہے۔ فلم ڈائریکٹرز وپروڈیوسرز کے مطابق یہ ایک بہت بڑا، جرات مندانہ منصوبہ تھا جس کی کامیابی نے اس تاثر کو کافی حد تک زائل کر دیا ہے کہ شہری صرف ستھری عام کمرشل فلموں کے علاوہ کچھ اور چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ زبان کے انتخاب پر کافی تنقید کے باوجود فلم پنجابی میں ریلیز ہوئی مگر اس کے باوجود اس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ لئے ہیں۔ شائقین کو بہت زیادہ انتظار کروانے کے بعد بھی اس بلاک بسٹر فلم کو دیکھنے کے لاکھوں افراد سینماگھروں کی طرف امڈ آئے ہیں۔ فلم بینوں کے اس طرح کی دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ فن و ثقافت اور اظہار کی آزادی واقعی نسلی اور لسانی اختلافات کو ختم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں جنہوں نے اس ملک کو طویل عرصے سے تقسیم کر رکھا ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں جمود پایا جاتا ہے۔ ایسی فلمیں ہمیں ایک دوسرے کی ثقافتوں سے لطف اندوز ہونے اور ان کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں جس کے نتیجے میں عدم برداشت میں کمی آتی ہے۔ اگر مستقبل میں عالمی برادری کو بھی برصغیر کی ثقافت کو دیکھنے اور ہماری بھرپور ادبی روایات کو دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔ اس طرح کی فلمیں ہماری مقامی کاسٹ کو عالمی اسٹارڈم حاصل کرنے اور پاکستان سے باہر پروجیکٹس حاصل کرنے میں بھی مدد کریں گی۔یاد رہے کہ فلم کی کامیابی پر فواد خان نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے بجا طور پر کہا کہ یہ مجموعی طور پر پاکستانی سنیما کے لیے بہت بڑا سال ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ فلم کو پڑوسی ملک جہاں پر بھی پنجاب بولی و سمجھی جاتی ہے میں بھی اسے بروقت ریلیز کیا جائے گا اور وہاں کے حکام خوبصورتی سے تیار کی گئی فلم کی تعریف کرنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے اس کوممکن بنائیں گے ۔ یہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیے ایک نئی روشنی ہے اور اسے ریگولیٹری اداروں کی غفلت اور لاعلمی کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے ۔ امید ہے اگر ر ایسی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہی تو مستقبل میں اس بھی اچھی فلمیں دیکھنے کو ملیں گے اور فلم انڈسٹری کو ایک بار پھر اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا موقع ملے گا۔ md.daud78@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed