پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی صحافی ریحام خان کے تیسرے شوہر کی تصویر منظر عام پر آگئی۔
ریحام خان نے اپنی شادی کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔
ریحام خان نے اپنی انسٹا اسٹوریز اپ ڈیٹ کرتے ہوئے شادی کی تصاویر شیئر کردیں ہیں۔

ریحام خان نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ ان سے 13 سال چھوٹے ہیں۔
ان دونوں کے نکاح میں ریحام خان کے بیٹے ساحر رحمان وکیل بننے، جس پر وہ اپنے بیٹے کی مشکور ہیں۔
انہوں نے اپنی طویل انسٹا پوسٹ میں اپنے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ کے والدین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کھلے دل سے انہیں اور ان کے بچوں کا خاندان کا حصہ بنایا۔

تاہم انہوں نے یہ طویل پوسٹ شیئر کرنے کے 15 منٹ بعد ڈیلیٹ کر دی۔

دونوں نے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں شادی کی ہے اور مستقبل کے لئے دعاں کی اپیل کی ہے۔
ریحام خان نے اپنے نکاح کی تصویر ٹوئٹر پر بھی شیئر کرتے ہوئے مرزا بلال بیگ کو ٹیگ کیا ہے۔
We had a lovely Nikkah ceremony performed in Seattle with the blessings of @MirzaBilal__ parents & my son as my Vakeel. pic.twitter.com/960WQjgNqU
— Reham Khan (@RehamKhan1) December 23, 2022
ریحام خان اپنے سابقہ تلخ تجربات کے بعد اب اپنی تیسری شادی سے پر امید ہیں۔







