شعیب جمیل
ایڈیشنل سیشن جج شاہد محمو دنے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کے الزام میںگرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اے این ایف کے اسپیشل پراسیکیورٹر عرفان الرحمان نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم عبداللہ شاہ پر الزام ہے کہ اسکو انٹی نارکاٹکس فورس کے اہلکاروں نے گاڑی کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی 26کلو ہیروئن کی سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ،اسے گرفتار کرکے 12 اگست 2020کو اسکے خلاف انسداد منشیات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ اے این ایف کی جانب سے تفتیش مکمل کرنے کے بعدمکمل چالان عدالت میں جمع کرادیاگیا، گزشتہ روزملزم کا ٹرائل مکمل ہوا، جس پر عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جرم ثابت ہونے کی بناء پر عمر قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید تین ماہ کی قید جیل گزارنا ہوگی۔







