کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا خطرہ ابھی بھی برقرار ہے: WHO

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا خطرہ ابھی بھی برقرار ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے یہ بات کورونا وائرس سے متعلق جاری کی گئی ہفتہ وار رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا پھیلاو جاری ہے، البتہ ڈیلٹا اور الفا سمیت دیگر ویرینٹس کے پھیلاو میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاو سے متاثرہ ممالک میں اب کورونا کیسز میں کمی شروع ہو گئی ہے۔ڈبلیو ایچ او کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 30 دنوں کے دوران کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed