وزیر اعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے، جہاں پر وہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔اس کے علاوہ عمران خان، شیخ ابوالحسن شازلی سینٹر فار صوفی ازم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح کریں گے اور لاہور نالج ٹیکنو پارک کا ڈیفنس کے قریب سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیر اعظم محکمہ انڈسٹریز کے بارے میں اجلاس کی صدارت بھی کریں گے اور انہیں آبپاشی کے محکمے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔لاہور کے ایک روزہ دورے کے دوران مختلف وزرا بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed