عابد علی کو قائد اعظم ٹرافی میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سینے میں تکلیف ہوئی

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کھلاڑی عابد علی کو قائد اعظم ٹرافی میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سینے میں تکلیف ہوئی۔عابد علی کو سینے میں تکلیف کے باعث مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔عابد علی قائد اعظم ٹرافی میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔کے پی کے اور سنٹرل پنجاب کے درمیان میچ کراچی کے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے حال ہی میں بنگلادیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed