وفاقی حکومت سندھ کے عوام کو سزا دے رہی ہے،وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کو پیپلز پارٹی کوووٹ دینے کی سزا دے رہی ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ مراد علی شاہ اسرائیل یا بھارت کے وزیراعلی نہیں کہ وفاق مشاورت نہیں کر رہا۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ ان کوٹف ٹائم دیتے ہیں، اس لییان کو برے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے پیسے دے کر گھر لیے ہیں کوئی قبضہ نہیں کیا،جبکہ پنجاب میں خلاف ضابطہ ہاوسنگ سوسائٹیوں کے تحفظ کے لیے قانون بنایا گیا ہے، سندھ میں اپوزیشن اس قانونسازی کی مخالفت کررہی ہے جو پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت بناچکی ہے۔سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں ایسی عمارتیں ہیں جوخلاف ضابطہ بن چکی ہیں اور لوگ رہائش پذیر ہیں، ان کا تحفظ چاہتے ہیں، ہم سندھ کی ایسی عمارتوں کے تحفظ کے لیے قانون پاس کرانا چاہتے ہیں جہاں لوگ رہائش پذیر ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جن لوگوں نے غیرقانونی کام کیا ہے ان کوسزائیں دینی چاہیے چاہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، یہ حل نہیں کہ لاکھوں لوگوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیں۔انہوں نے کہا کہ خلاف ضابطہ عمارتوں کوتحفظ دینے کا بل ابھی اسمبلی میں نہیں آیا ہے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاور کا فیصلہ آچکا ہے اورانتظامیہ عدالتی احکامات کی روشنی میں اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس، گندم، چینی سمیت تمام بحرانوں کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیا جاتا ہے، افسران کو ایک جگہ سے ہٹا کر دوسری جگہ لگا دیا جاتا ہے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے کل تسلیم کیا کہ وقت پر ایل این جی نہیں خریدی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed