حسن علی نے مین آف دی میچ ایوارڈ سپورٹرز کے نام کردیاہے

ڈھاکا میں بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی20 میچ کے مین آف دی میچ حسن علی نے ایوارڈ کو ٹی20 ورلڈ کپ میں بھرپور سپورٹ کرنے والے فینز کے نام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اتار چڑھاو آتے ہیں، ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔حسن علی نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں کوشش تھی کہ 100فیصد کارکردگی دکھاوں، وہاں نو بال کا معاملہ بھی رہا، رنز بھی زیادہ دیے اور زیادہ آوٹ بھی نہ کرسکا۔پاکستانی فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ بنگلادیش اپنے گراونڈ پر ایک مضبوط ٹیم بن کر آتی ہے، یہاں پہنچ کر خامیاں دور کرنے کے لیے محنت کی۔ان کا کہنا تھا کہ کنڈیشن مشکل تھیں خوشی ہے، مڈل آڈر نے گیمز کامیابی سے اختتام تک پہنچایا، پاکستان ٹیم کا ہر میچ میں مین آف دی میچ ایک الگ کھلاڑی ہوتا ہے جو اچھی بات ہے۔حسن علی نے کہا کہ الگ الگ مین آف دی میچ سے یہ ثابت ہوتا ہے ٹیم کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرتی۔فاسٹ بولر نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں 4 اووز میں22 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں، انہیں عمدہ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed