سشانت سنگھ کیس میں تحقیقات کیلئیگوگل اور فیس بک سے رابطے کا فیصلہ

 

معروف بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس میں مزید تحقیقات کے لیے بھارتی ایجنسی سی بی آئی نے گوگل اور فیس بک سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی نے اداکار سشانت سنگھ کے کیس میں جاری تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے۔سی بی آئی نے اداکار کے سوشل میڈیا اکاونٹس سے ڈیلیٹ کیے گئے ڈیٹا کو حاصل کرنے کے لیے گوگل اور فیس بک سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سی بی آئی ڈیلیٹ کیے گئے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے لییفیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹر سے قانونی معاونت کے معاہدے کیتحت رابطہ کرے گی۔دوسری جانب سشانت سنگھ کے اہلخانہ کے وکیل نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے سی بی آئی نیاب مزید تحقیقات کے لیے فیس بک اور گوگل سے رابطہ کیا ہے۔واضح رہے کہ سشانت سنگھ کیس میں اب تک کسی کوئیحتمی نتیجہ سامنے نہیں آیاہے، جبکہ فارنزک رپورٹ میں سشانت کی موت کو خودکشی قرار دیا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed