خیبرپختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ ایڈمنسٹریشن کے مطابق یکم محرم الحرام کی تعطیل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہوگی۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت صوبے میں سرکاری دفاتر اور دیگر متعلقہ ادارے عام تعطیل کے تحت بند رہیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ یکم محرم الحرام کے سلسلے میں تعطیل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے نئے اسلامی سال کے آغاز سے متعلق کیے گئے اعلان کے مطابق ہوگی۔







