سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن کی میچ جیتنے پر مبارکباد

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔مولانا فضل الرحمن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے اور مبارک باد دینے سے ٹیم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر بھنگڑے ڈالنا، مٹھائیاں تقسیم کرنا ہوائی فائرنگ کرنا افسوس ناک عمل ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے تاریخ رقم کردی اور پہلی بار بھارتی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed