لاہو ہائی کورٹ نے کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کا حکم دے دیا اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔لاہور ہائی کورٹ میں کرکٹ میچ کے لیے سڑکیں بند کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ کرکٹ میچ کے لیے لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک کو بند نہ کیا جائے، میچز کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے۔سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اسموگ اور آلودگی سے لاہور چند آلودہ شہروں میں سے ایک بن چکا ہے۔سیکریٹری ہوم نے کہا کہ کرکٹ میچز کے لیے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کا پلان بنالیں گے۔