پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد کا انتقال کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا، جبکہ کورونا وائرس کی شرح 2اعشاریہ 34 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1ہزار 21 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 21 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 683 مریض شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 173 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار 669 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 71 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 257 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 91 ہزار 425 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملکمیں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار 578 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 99 لاکھ97 ہزار 75 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 41 ہزار 911 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کل 9 کروڑ 25 لاکھ 97 ہزار 193 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار 139 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed