نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج، خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب آمنے سامنے

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2021 کا فائنل دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے درمیان آج شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا نے ناردرن کو 5 وکٹ سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔دوسرے سیمی فائنل میں سینٹرل پنجاب نے سندھ کو 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔واضح رہے کہ قومی ٹی 20 کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی چاروں ٹیموں نے 10،10 میچز کھیلے تھے، جن میں سے 6، 6 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 4،4 میچز میں انہیں شکست ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed