سندھ میں کورونا کے 498 نئے کیسز، 9 اموات

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11823نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7451 ہوچکی ہے۔ آج مزید 585 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 431090 ہوچکی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ اب تک 6097592 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جس کے نتیجے میں اب تک460401 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔اس وقت 21860 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 21503 گھروں میں،31 آئسولیشن سینٹرز میں اور 326 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انھوں نے کہا کہ321 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 24 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔صوبے کے 498 نئے کیسز میں سے 102 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع جنوبی اور کورنگی میں 28-28، ضلع شرقی 22، ضلع غربی 12، ضلع وسطی8 اور ملیر سے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دیگر اضلاع میں حیدرآباد 114، سجاول 26، شہید بے نظیر آباد 24، تھرپارکر 23، بدین 22، شکارپور اور ٹنڈو الہ یار 20-20، مٹیاری، سکھر اور سانگھڑ 19-19، میر پورخاص 15، دادو 14، عمرکوٹ 13، گھوٹکی 12، جیکب آباد 11، ٹنڈو محمد خان 10، کشمور اور لاڑکانہ 2-2 جبکہ ٹھٹھہ سے 1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed