کوارٹر سے ملزموں کا فرار’ معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے صدر ڈویژن کے ایک پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے کوارٹر سے مبینہ طور پر دو خطرناک سنیچروں کے فرار کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کو مبینہ طور پر تقریبا دو ہفتوں سے ایس ایچ او کے کوارٹر میں رکھا گیا تھا، جہاں ان سے تفتیش اور پوچھ گچھ کی جا رہی تھی۔پولیس ذرائع کا موقف ہے کہ دونوں ملزمان خطرناک سنیچر ہیں اور انہیں جرائم کے حوالے سے تفتیش کے لیے رکھا گیا تھا، تاہم اہم سوال یہ ہے کہ اگر ملزمان پولیس کی تحویل میں تھے تو انہیں باقاعدہ قانونی طریقہ کار کے تحت کیوں نہیں رکھا گیا؟ مبینہ طور پر دو ہفتوں تک حبسِ بے جا میں رکھنے کے الزام نے پولیس کے طریقہ کار پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔واقعے میں اس وقت مزید سنگینی پیدا ہوگئی جب دونوں ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، انہیں زخمی کیا اور اس کے بعد اسلحہ سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ایس ایچ او کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed