کاٹلنگ بازار میں دن دہاڑے فائرنگ، پرانی دشمنی پر ایک شخص قتل

ضلع مردان کے کاٹلنگ بازار میں دن دہاڑے فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر فائرنگ کے واقعے کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے، ملزمان نے لوند خوڑ روڈ پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔جاں بحق شخص کو فوری طور پر انزرگی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔کاٹلنگ بازار میں دن دہاڑے فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed