بجلی بم گرانے کی تیاریاں، فی یونٹ 2 روپے 52 پیسے اضافہ

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے جولائی کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے، جس پر پاور ریگولیٹر (نیپرا) نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ اگر اس درخواست کی منظوری دے دی گئی تو ستمبر کے بلوں میں عوام پر 36 ارب 54 کروڑ روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں درآمدی ایل این جی، فرنس آئل اور ڈیزل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی جس سے پیداواری لاگت میں شدید اضافہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed