بار کونسل کے وکلاء کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے متعلق اہم فیصلے

خیبر پختونخوابارکونسل نے بارایسوسی ایشن کے نام پر غیر پیشہ ورانہ سرگرمیوں ،جعلی اکاونٹس اور سوشل میڈیا کے غیر مجاز استعمال کو روکنے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے وکلاکے ڈ یجیٹل پلیٹ فارمز سے غیرمتعلقہ افراد کو نکالنے اور ایسے پیغامات یا مواد کو حذف کرنیکی ہدایت کی ہے جو بار کونسل اسٹرائیک اینڈ میڈیا ریگولیشن رولزکیخلاف ہیں۔پشاور ہائیکورٹ بار صدر امین الرحمن یوسفزئی نے بارکونسل کو درخواست دی اور بار ایسوسی ایشن کے نام پرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز چلانے کی نشاندہی کی۔بارکونسل سیکرٹری سید ساجد اللہ کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق صوبے کے مختلف بارزکے نام پر متعدد پرائیویٹ واٹس ایپ گروپس بغیر کسی اجازت فعال ہیں۔تمام وکلا واٹس ایپ گروپس کے ایڈمنسٹریٹرز کوفوری اپنے گروپس کو متعلقہ بار ایسوسی ایشن کیساتھ رجسٹر کرانے اورایڈمنز کی تمام تفصیلات بار کونسل کے دفتر میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈمنسٹریٹرز کویہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ ان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے غیرمتعلقہ افراد کو نکال لیں اور ایڈمنز ایسے تمام پوسٹس، پیغامات یا مواد کو فوری حذف کریں جو بار کونسل رولز 2022 کیخلاف ہو۔بار کونسل نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں غیر قانونی پوسٹ شیئر کرنے والے وکیل اور متعلقہ واٹس ایپ گروپ کے ایڈمنسٹریٹرکیخلاف قانونی و انضباطی کارروائی کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed