عمران خان قید,وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، معظم بٹ

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان دنیا کی عظیم شخصیات میں سے ایک ہیں، انہیں زیادہ دیر تک غیر قانونی طور پر جیل میں قید نہیں رکھا جا سکتا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان سے امید ہے کہ وہ آئین و قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے کی گئی تو ہین ِ عدالت کے خلاف دائر پی ٹی آئی کی درخواست پر وفاقی حکومت کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان کو غیر قانونی طور پر قید رکھنے کی کوشش کی گئی تو یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب تصور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اب عمران خان کے علاج کے معاملے میں بھی لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، حالانکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد یہ توقع پیدا ہوئی تھی کہ ان کے علاج کے ساتھ ساتھ اہلِ خانہ اور رشتہ داروں کو ملاقات کی اجازت بھی دی جائے گی۔معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے جس انداز میں عمران خان کو رات کی تاریکی میں لایا اور دوبارہ واپس لے جایا، وہ انتہائی قابلِ مذمت اور تشویشناک اقدام ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے علاج اور ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے قومی اسمبلی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے ایوان سے الگ ہونے کا عندیہ دیا ہے تو ان کے موقف کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم کو ماضی کے واقعات سے سبق سیکھنے کا پیغام دیا ہے۔معظم بٹ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو نقصان جمہوری قوتوں کے ہاتھوں ہی پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سیاسی معاملات کو طاقت کے بجائے مذاکرات اور سیاسی فیصلوں کے ذریعے حل نہ کیا گیا تو ملک مزید پیچھے چلا جائے گا، جس کے نتائج کسی کے حق میں بہتر نہیں ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed