اسلام آباد معاہدے پرعمل تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی،باقرقالیباف

ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک امریکہ اسلام معاہدے میں طے شدہ شرائط پر عمل نہیں کرتا۔امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہی کرنے والے قالیباف نے تسلیم کیا کہ جنگ بندی اور ناکہ بندی کے خاتمیکیلئے مفاہمتی یادداشت سے حاصل ہونے والے موقع نے ایران کی معاشی مزاحمت بڑھانے اور اس کی دفاعی صلاحیتوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔آبنائے ہرمز اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک بحری ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی، منجمد اثاثے جاری نہیں کیے جاتے، تیل پر پابندیاں نہیں اٹھائی جاتیں، تمام محاذوں پر دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں کا خاتمہ نہیں ہوتا اور مفاہمتی یادداشت کی دیگر شرائط پوری نہیں کی جاتیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن ایران میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایرانی عوام دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں قومی اتحاد برقرار رکھے۔دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کے نائب سربراہ یداللہ جوانی کا کہنا تھا کہ جنگ کا خاتمہ اسلام آباد معاہدے کی بنیاد پر ہونا چاہیے اور آبنائے ہرمز اسی وقت کھولی جائے گی جب امریکی اس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed