کالام ٹریفک حادثہ’ ایک سیاح جاں بحق’3 زخمی

وادی کالام کے علاقے پلوگا میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی موٹر کار سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک سیاح جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کردیا۔ حادثے میں 25 سالہ عبدالجبار موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 28 سالہ عجب خان ، 25 سالہ حیات اللہ اور 26 سالہ عبدالرزاق زخمی ہوئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں متاثر ہونے والے تمام افراد کا تعلق کوئٹہ سے بتایا گیا ہے۔واقعے کے بعد مقامی افراد نے روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے کالام مہوڈنڈروڈ بلاک کردیا اور مقامی کمپنی اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے الزام عائد کیاکہ مہوڈنڈ روڈ کی تعمیر کے بعد حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس طرح کے حادثات معمول بن گئے ہیں ۔ انہوں نے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed