چارسدہ روڈ پر بارگین ڈیلر کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا

صوبائی دارالحکومت پشاور میں چارسدہ روڈ پر فائرنگ کا واقعہ شیل پمپ کے قریب پیش آیا، جس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 60 سالہ زاہد قتل کر دیا، جو موقع پر ہی دم توڑ گئے.پولیس کے مطابق واقعہ صبح تقریبا 8:30 بجے پیش آیا، جب نامعلوم ملزمان نے زاہد پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر دی، جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے.تھانہ فقیر آباد کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو 60 سالہ زاہد قتل کے واقعے کی اطلاع صبح 8:45 بجے بذریعہ ٹیلی فون موصول ہوئی، جس پر پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے کارروائی شروع کردی۔پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول زاہد کا چارسدہ روڈ پر بارگین کا کاروبار تھا ، اور وہ سوڑیزئی کے رہائشی تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق مقتول خالد خان، ریڈر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کے والد تھے، جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور واقعے کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed