ہارون اختر کی بطور مشیر برائے صنعت و پیداوار تقرری

حکومتِ پاکستان نے صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد ہارون اختر کی بطور وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار باضابطہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت انہیں وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔ کابینہ ڈویژن سے جاری اعلامیے کے مطابق وہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ہارون اختر اس سے قبل دو بار سینیٹر، دو بار رکن پنجاب اسمبلی اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے محصولات رہ چکے ہیں، جبکہ وہ ایکچوریل سائنس میں ماسٹرز اور امریکہ و کینیڈا میں بزنس، فنانس اور انڈسٹریل سیکٹر کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed