بحیثیت ایم این اے 22قانون سازی کے بل جمع کرائے،جیمزاقبال

جمعیت علمائے اسلام ف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی جیمز اقبال نے گزشتہ روز صحافیوں کے اعزاز میں صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے انتہائی تعجب ہوا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی شخص (بشپ آف پشاور پیٹر سرفراز)کو عدالت جاتے ہوئے اپنی ہی ریٹائرمنٹ کو چیلنج کیا کیونکہ چرچ آف پاکستان نے انہیں مدت 73سال کی عمر میں سبکدوش ہونے کا اعلامیہ جاری کیا اور اسکے خلاف وہ عدالت چلے گئے لیکن آج عدالت نے پہلے لوئر کورٹ اور آج سیشن کورٹ نے بھی پیٹر سرفراز کی دوسری مرتبہ درخواست بھی مسترد کردی اور ماتحت عدالت کا فیصلہ قرار دے دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی عسکرپرویز بھی موجود تھے رکن قومی اسمبلی جیمز اقبال نے کہا کہ بحیثیت رکن قومی اسمبلی انہوں نے اپنی کلیسا کے لیے سکالر شپ ۔ بھرتی کوٹہ اور دیگر فنڈز کی منظوری کے علاوہ 22سے زائد قانون سازی یعنی آئین سازی کے بل جمع کرائے رکن قومی اسمبلی نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے مسیحی برادری کو کوہاٹی چرچ میں متاثرین کو انکے معاوضے کی رقم دوگنی ادا کردی جس پر ہم انکے انتہائی مشکور ہیں رکن قومی اسمبلی نے یقین دلایا کہ وہ اپنی کمیونٹی اور خاص کر صحافیوں کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے حاضر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا سیاست میں الگ مقام ہے اور وہ ایک نظریہ کے تحت سیاست کررہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed