انگلینڈ کی فٹبالپریمیئر لیگ مقابلوں کا آغاز 21اگست سے ہوگا

 

لندن: رپورٹ،سید عاصم علی قادری

انگلینڈ کی فٹبال پریمیئر لیگ آج دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی اور مقبول ترین فٹبال لیگ سمجھی جاتی ہے دنیا کے بہترین کھلاڑی اور نامور کوچز اس لیگ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ پریمیئر لیگ کا باقاعدہ آغاز 15 اگست 1992 کو ہوا، جب انگلینڈ کے بڑے کلبوں نے پرانی فرسٹ ڈویژن سے الگ ہو کر ایک نئی لیگ تشکیل دی۔ اس نئی لیگ کے قیام کا مقصد فٹبال کو زیادہ منظم، جدید اور مالی طور پر مضبوط بنانا تھا۔ افتتاحی دن کئی میچ کھیلے گئے، جبکہ لیگ کی تاریخ کا پہلا گول برائن ڈین نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کی جانب سے مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف کیا، جو آج بھی لیگ کی تاریخ کا ایک یادگار لمحہ سمجھا جاتا ہے۔پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن میں 22 ٹیموں نے حصہ لیا تھا، تاہم 199596 کے سیزن سے ٹیموں کی تعداد کم کرکے 20 کر دی گئی، ۔ ہر ٹیم اپنے 19 حریفوں کے خلاف ہوم اور اوے(Home and Away)بنیاد پر دو، دو میچ کھیلتی ہے، اس طرح ہر ٹیم 38 میچ کھیلتی ہے

جبکہ پورے سیزن میں مجموعی طور پر 380 میچ منعقد ہوتے ہیں۔ جیتنے والی ٹیم کو تین پوائنٹس، ڈرا کی صورت میں ایک پوائنٹ اور شکست پر کوئی پوائنٹ نہیں ملتا۔پریمیئر لیگ کی پہلی چیمپئن ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ تھی، جس نے سر الیکس فرگوسن کی قیادت میں 199293 کا تاریخی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس کامیابی کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ نے کئی برس تک انگلش فٹبال پر حکمرانی کی اور پریمیئر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے والا کلب بن گیا۔ اس کے بعد آرسنل، چیلسی، مانچسٹر سٹی، لیورپول اور دیگر کلبوں نے بھی شاندار کامیابیاں حاصل کیں اور لیگ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔پریمیئر لیگ کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اس میں دنیا کے تقریبا ہر بڑے فٹبال ملک کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو، تھیری ہنری، ایلن شیرر، وین رونی، محمد صلاح، ایرلنگ ہالینڈ، کیون ڈی بروئن، ریان گگز، فرینک لیمپارڈ، اسٹیون جیرارڈ اور بے شمار عالمی شہرت یافتہ ستارے اس لیگ کی رونق بڑھا چکے ہیں۔پریمیئر لیگ کی نشریات دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں دیکھی جاتی ہیں اور اندازا ایک ارب سے زیادہ افراد ہر سیزن اس لیگ کے مقابلے دیکھتے ہیں۔۔202627 کا نیا سیزن 21 اگست 2026 سے شروع ہوگا۔ افتتاحی مقابلہ آرسنل اور کووینٹری سٹی کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ سیزن میں مجموعی طور پر 380 دلچسپ میچز ہوں گے۔ ہر ٹیم کا ہدف ٹائٹل جیتنا، یورپی مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرنا اور ریلیگیشن سے بچنا ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed