ضرورت سے زیادہ پروٹین صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے؟

معروف جریدے ‘سیل پریس بلیو’ میں شائع ہونے والی 350 سے زائد طبی مطالعات کی ایک جامع تحقیقی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کم یا متوازن پروٹین کا استعمال صحت اور لمبی عمر کے لیے زیادہ فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف وسکونسن-میڈیسن کے ماہرین کے مطابق پروٹین کی محدود مقدار سے جسم کا میٹابولزم بہتر ہوتا ہے اور خلیاتی نقصان کم ہوتا ہے۔ ماہرین نے واضح کیا کہ جہاں ورزش اور جسمانی مشقت کرنے والوں کے لیے پروٹین ضروری ہے، وہیں سست طرزِ زندگی گزارنے والے افراد کی جانب سے ضرورت سے زیادہ پروٹین کا استعمال صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed