میرا دل کرتا ہے آزاد کشمیر کا وزیراعظم بن جائوں’ نواز شریف کی خواہش

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے آزاد جموں کشمیر کا وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میرا دل کرتا ہے کہ الیکشن میں کامیابی ملتی ہے تو شہباز شریف کو کہوں کہ مجھے وزیراعظم آزاد کشمیر بنادیں،آزاد کشمیر میرا دوسرا گھر ہے، میرے لیے آزاد کشمیر بھی اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب ہے،آزاد کشمیر، جی بی اور چاروں صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں میں تفریق نہیں کی،(ن )لیگ کی حکومت بنتی ہے تو آزاد کشمیر کے تمام مسائل دور کرکے دم لیں گے،آزاد کشمیر میں بھی موٹروے جیسے منصوبے بنائے جائیں گے، دریائے جہلم کے ساتھ ساتھ خوبصورت موٹروے بننی چاہیے،گرین بسیں چند دنوں میں مظفرآباد میں چلتی ہوئی نظر آئیں گی،جب میں وزیراعظم پاکستان تھا تو آزاد کشمیر کا بجٹ ڈبل کردیا تھا، اب ہماری حکومت یہاں بنی تو کشمیر کا بجٹ دس گنا بڑھائیں گے۔ منگل کو انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہاکہ بہت عرصے بعد آپ سے ملاقات ہو رہی ہے، بڑے عرصے بعد آپ کے پاس آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ مظفرآباد کے عوام سے بے حد محبت کرتے ہیں ، آزاد کشمیر میرا دوسرا گھر ہے، میرے لیے آزاد کشمیر بھی اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا دل کرتا ہے کہ الیکشن میں کامیابی ملتی ہے تو شہباز شریف کو کہوں کہ مجھے وزیراعظم آزاد کشمیر بنادیں۔نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کو کامیاب کروائیں گے تو ہر تیسرے ماہ خود یہاں آکر کام کا جائزہ لوں گا،(ن )لیگ کی حکومت بنتی ہے تو آزاد کشمیر کے تمام مسائل دور کرکے دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرح آزاد کشمیر بھی اتنا ہی عزیز ہے، آزاد کشمیر، جی بی اور چاروں صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں میں تفریق نہیں کی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے منصوبوں کا آغاز شہباز شریف نے کیا، مریم اس کی تکمیل کر رہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed