خیبرپختونخوا کے آبی وتوانائی منصوبوں پر اہم پیش رفت ‘ ڈیڈ لائن مقرر

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت واپڈا کے تحت جاری ہائیڈرو پاور اور آبی وسائل کے میگا منصوبوں سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس خیبرپختونخوا ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چشمہ رائٹ بنک کنال لفٹ کم گریویٹی (سی آر بی سی لفٹ کنال)، مہمند ڈیم، نیو منڈا ہیڈورکس اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر جاری پیشرفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر آبپاشی ریاض خان، مشیر خزانہ مزمل اسلم، رکن قومی اسمبلی ساجد مہمند، وفاقی سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد سعید سمیت وفاقی و صوبائی محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعلی کو سی آر بی سی لفٹ کنال منصوبے پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو منصوبے کیلئے درکار اراضی کی خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے اور منصوبے پر کام کرنے والے عملے کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ سی آر بی سی لفٹ کنال خیبرپختونخوا کے زرعی مستقبل اور غذائی تحفظ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، جس پر عملدرآمد میں مزید کسی تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی عدم توجہی کے باعث یہ اہم منصوبہ غیر ضروری تاخیر کا شکار رہا، جس کے نتیجے میں اس کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے صوبے کی دو لاکھ پچانوے ہزار ایکڑ سے زائد بنجر اراضی زیر کاشت آئے گی، جس سے زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ، غذائی تحفظ مضبوط اور دیہی معیشت مستحکم ہوگی۔ وزیراعلی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنے حصے کے تمام مالی وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی، تاہم وفاقی حکومت بھی اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے اپنے حصے کے فنڈز بروقت جاری کرے تاکہ منصوبے میں مزید تاخیر نہ ہو۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی آر بی سی لفٹ کنال منصوبے پر چھ مختلف پیکجز کے تحت بیک وقت کام جاری ہے، جبکہ اس کی مرحلہ وار تکمیل 2027 سے 2030 کے دوران متوقع ہے۔ مزید بتایا گیا کہ منصوبے کی مجموعی لاگت کا 65 فیصد وفاقی حکومت جبکہ 35 فیصد خیبرپختونخوا حکومت برداشت کرے گی۔اجلاس میں مہمند ڈیم منصوبے پر پیشرفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed