کاغان میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 2نوجوان جاں بحق

وادی کاغان کی سیر کیلئے جانے والے سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ناران میں سیاحوں کے جھیل سیف الملوک جانے پر پابندی عائد کر دی ،تفصیل کے مطابق ناران کاغان کی سیر کیلئے جانے والے سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں گرگئی ، جس میں 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے تاہم زخمیوں میں سے ایک نوجوان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق نواب شاہ اور خان پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان ناران کاغان کی سیر کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ خان پور کے مقام پر ان کی گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ حمزہ اور 20 سالہ عرفان مغل کے نام سے ہوئی ہے۔جاں بحق ہونے والا 20 سالہ نوجوان عرفان مغل نواب شاہ کا رہائشی تھا، جو خان پور میں اپنے رشتہ داروں کے پاس آیا ہوا تھا اور وہاں سے سب مل کر ناران کی سیر کے لیے نکلے تھے کہ اس جان لیوا حادثے کا شکار ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو کھائی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 3 نوجوانوں میں شامل اسامہ نامی نوجوان کی حالت تشویشناک ہے، جسے بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ضروری قانونی کارروائی کے بعد دونوں جاں بحق نوجوانوں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں خان پور اور نواب شاہ کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب مانسہرہ میں ضلعی انتظامیہ نے ناران میں سیاحوں کے جھیل سیف الملوک جانے پر پابندی عائد کر دی ۔پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر جھیل روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ موسم کی صورتحال بہتر ہونے پر جھیل روڈ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed