پی ایچ ڈی سکالر عمرجان خان نے تحقیقی مقالے کا دفاع کرلیا

انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، یونیورسٹی آف لکی مروت کے پی ایچ ڈی سکالر عمر جان خان نے اپنے تحقیقی مقالے "Investigating Teacher Work and Its Overall Impact on Wellbeing: A Case Study of Secondary Schools” کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔پی ایچ ڈی مقالے کا دفاع آج یونیورسٹی آف لکی مروت کے ٹان کیمپس میں منعقد ہوا۔ یہ تحقیق انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان اللہ خان کی زیر نگرانی مکمل کی گئی۔مقالے کے بیرونی ممتحنین میں پروفیسر ڈاکٹر ملک عامر عطا، انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، گومل یونیورسٹی، اور پروفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ شاہ، انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں، شامل تھے، جنہوں نے تحقیقی کام کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اسے کامیاب قرار دیا۔دفاعی تقریب میں ڈاکٹر فصیح الدین (کوآرڈینیٹر ٹان کیمپس)، ڈاکٹر مفتی کلیم اللہ (چیئرمین، شعبہ اسلامیات)، ڈاکٹر مطیع اللہ سمیت مختلف شعبہ جات کے فیکلٹی ممبران، ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکا نے عمر جان خان کو اس اہم علمی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی تحقیق اساتذہ کے پیشہ ورانہ فرائض اور ان کی فلاح و بہبود (Wellbeing) سے متعلق پالیسی سازی اور مستقبل کی تحقیق میں اہم کردار ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed