خانپور میں دہی منگوانے پر شوہر نے بیوی کو گولی مار دی

محض 100روپے کی دہی منگوانے پر شوہر نے اپنی بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار دی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے خانپور میں گھریلو تنازع خوفناک رخ اختیار کر گیا، جہاں مبینہ طور پر شوہر نے تین بچوں کی ماں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ زخمی خاتون ارم شہزادی راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان کی رہائشی ہے اور اس کی شادی خانپور کے علاقے فقیر آباد کے رہائشی اشفاق احمد سے ہوئی تھی۔خاتون کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہے۔ارم شہزادی نے بتایا کہ جھگڑا صرف 100روپے کے دہی کے معاملے پر شروع ہوا، شوہر نے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گولی مار دی۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر تشدد اور گولی لگنے کے واضح نشانات موجود ہیں۔متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں بھی سسرالی افراد کی جانب سے انہیں تشدد کا سامنا کرنا پڑتا رہا اور مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔خانپور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم اشفاق احمد فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed