ایچ ایم سی میں بھرتیاں ‘ ریکارڈ اینٹی کرپشن کو فراہم

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بھرتیوں کا ریکارڈ انٹی کرپشن کو فراہم کر دی ہے۔تمام ریکارڈ فراہم کرنے کے بعد افسران کے بیانات حاصل کی جائیں گی ذرائع کے مطابق ایچ ایم سی میں اہم بھرتیوں سے متعلق اہم ریکارڈ انٹی کرپشن میں طلب کیا تھا ۔انٹی کرپشن کو متعلقہ تمام ریکارڈ فراہم کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بھرتیوں کو منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی مختلف شکایات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا ہے اور شارٹ لسٹ امیدواروں انٹرویو ریکارڈ منتخب امیدواروں وغیرہ کو بھی ذرائع کے مطابق طلب کیا گیا ہے پانچ اہم سے زائد عہدوں پر بھرتیوں کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد صوبائی حکومت کو دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed