فیفا ورلڈ کپ فائنل کے ٹکٹس کی قیمت ساڑھے 20لاکھ روپے سے زیادہ ہوگئی

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے 19 جولائی کو ورلڈ کپ فائنل کے لیے اچانک 1200 کے قریب نئی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کر دی ہیں۔ ان میں زیادہ تر کیٹیگری ٹو کے ٹکٹ شامل ہیں، جن کی فی ٹکٹ قیمت 7 ہزار 380 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔الجزیرہ کے مطابق فیفا کی آخری مرحلے کی ٹکٹ فروخت کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق مجموعی طور پر 1178 ٹکٹ اسٹیڈیم کے اوپری حصے کی پانچ مختلف سائیڈ لائن سیکشنز میں موجود ہیں۔ ان نشستوں میں سیکشن 344 میں 282، سیکشن 343 میں 299، سیکشن 335 میں 139، سیکشن 334 میں 443 اور سیکشن 333 میں 15 ٹکٹ فروخت کے لیے موجود ہیں۔اس کے علاوہ اسٹیڈیم کی نیچے والی منزل یعنی لوئر ڈیک کی بھی 68 فرنٹ کیٹیگری ون ٹکٹیں فروخت کے لیے موجود ہیں جن کی قیمتیں 19 ہزار995 ڈالر سے لے کر 32 ہزار 970 ڈالر تک ہیں۔وی آئی پی مہمانوں کے لیے ٹرافی لانج اور ٹرافی لانج پلس سیکشنز کی ٹکٹیں بھی دستیاب ہیں جن کی قیمت 32,500 اور 34 ہزار 500 ڈالر ہے، اور اس قیمت میں کھانا اور مشروبات بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed