فاسٹ بولر جوفرا آرچر کا آئی پی ایل کی فلیٹ پچوں پر طنز

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ کی فلیٹ پچوں پر طنز کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے کہا کہ آئی پی ایل میں پچیں زیادہ فلیٹ ہوتی ہیں اور بائونڈریز چھوٹی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے بیٹنگ آسان ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں یہ نارمل کرکٹ ہے جہاں فاسٹ بولرز کو زیادہ مدد ملتی ہے اور بیٹرز کو زیادہ سنبھل کر کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔واضح رہے کہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے بھارتی سورماں بدترین شکست کا مزہ چکھایا۔گزشتہ روز نوٹنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم صرف 76 رنز پر ڈھیر ہوئی، یہ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست تھی۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹ پر 201 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح میچ میں بھارت کو 125 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed