سوشل میڈیا پر میچوں کی درست پیشگوئی کرنے والی بلی کی دھوم مچ گئی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز لمحات کے دوران سوشل میڈیا پر میچوں کی درست پیشگوئی کرنے والی بلی کی دھوم ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اب صرف چند میچز باقی رہ گئے ہیں، اب تک کھیلے گئے میچز سے متعلق کئی پیشگوئیاں سامنے آئیں، جن میں سے کچھ درست اور کچھ غلط ثابت ہوئیںتاہم اس وقت سوشل میڈیا پر ایسی بلی کی دھوم ہے، جس نے فیفا ورلڈ کپ کے 31 میں سے 27 میچوں کی درست پیشگوئی کی ہے، جس میں ارجنٹینا کی مصر کیخلاف جیت بھی شامل ہے۔یہ بلی دی کیٹ نئے شادی شدہ جوڑے کی پالتو بلی ہے، چین سے تعلق رکھنے والی لنکا لن اور آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک نے 2024 میں اس کو گود لیا تھا۔جوڑے نے ایک دن یوں ہی دی کیٹ سے میچ کی فاتح ٹیم کا پوچھا اور پیشگوئی درست ہونے پر یہ شوق بن گیا۔ بلی کے سامنے میچ کھیلنے والی ٹیموں کے پرچم رکھے جاتے اور وہ جس پرچم کو چھوتی وہی فاتح ٹیم ہوتی ہے۔اس حوالے سے بلی کی مالکن لنکا نے بتایا کہ ہم دونوں فیفا ورلڈ کپ میں کسی خاص ٹیم کے حامی نہیں، اس لیے ٹورنامنٹ کے دوران بلی سے پوچھتے ہیں کہ ہمیں کس ٹیم کی حمایت کرنی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ 31 میں سے 27 میچز کی پیشگوئیاں درست ہونے پر اب ہم بہت پرجوش ہیں کہ کیٹ آگے کیا پیشگوئی کرتی ہے اور ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کس کو بتاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed