خالد خان ہزارہ ڈویژن موئے تھائی ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

ہزارہ ڈویژن موئے تھائی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے، محمد خان سواتی چیئرمین ،خالد خان صدر اور طاہر نقاش جدون سیکرٹری جنرل منتخب کرلئے گئے،ایبٹ آباد کے مقامی ہوٹل میں ریجنل سپورٹس آ فیسر ہزارہ ڈویژن سلیمان احمد و نماندہ عامر محمود اور سیکرٹری جنرل کے پی کے موئے تھائی عنایت اللہ خان کی زیر نگرانی ہزارہ ڈویژن موئے تھائی ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے مدت 2026 تا 2030 منعقد ہوئے جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر سیکرٹری جنرل پاکستان موئے تھائی فیڈریشن میاں ریحان حمید نے شرکت کی ۔جہاں ریجن بھر کے ضلعی نمائندوں نے نئی کابینہ کا انتخاب کیا۔ انتخابات کے نتیجے میں،محمد خان سواتی چیئرمین ،خالد خان صدر ،طاہر نقاش جدون سیکرٹری جنرل ،ڈینیل شہراز سینئر نائب صدر ،عابد حسین (نائب صدر اول )،سید کمال حسین شاہ (نائب صدر دوئم)،احمد مختار (نائب صدر سوئم)،ہشمت اللہ (نائب صدر چہارم)،ثانیہ (نائب صدر فیمیل اول)،مہران (نائب صدر فیمیل دوئم)،محمد عبداللہ (جائنٹ سیکرٹری اول )،شجاعت منظور (جائنٹ سیکرٹری دوئم)،احمد علی (جائنٹ سیکرٹری سوئم)،خرم شہزاد (جائنٹ سیکرٹری چہارم )،بلال سلیم (جائنٹ سیکرٹری پنجم )،مریم (جائنٹ سیکرٹری فیمیل اول )،شازیہ (جائنٹ سیکرٹری فیمیل دوئم)،رئیس احمد (سیکرٹری فنانس)،راشد حسین (ایسوسی ایٹ سیکرٹری اول )،عادل عمر ( ایسوسی ایٹ سیکرٹری دوئم)،اسلام (ایسوسی ایٹ سیکرٹری سوئم)منتخب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed