پشاور شہر میں آٹے کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مکس آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2,600 روپے سے بڑھ کر 2,900 روپے ہوگئی ہے، جبکہ فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2,800 روپے سے بڑھ کر 3,100 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب سے آٹے کی ترسیل بند ہونے کے باعث مارکیٹ میں طلب کے مطابق آٹے کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر سپلائی کا مسئلہ برقرار رہا تو آئندہ چند روز میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔







