ترقی پذیر آٹھ ممالک کی تنظیم (ڈی8-)کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود نے انقرہ میں ترک تعاون و رابطہ ایجنسی (ٹیکا)کے صدر عبداللہ ایرن اور ترکیہ کی چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقیاتی تنظیم (کوسگیب)کے صدر احمد سردار ابراہیم چی اوغلو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ٹیکا کے صدر عبداللہ ایرن کے ساتھ ملاقات میں ترقیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، استعداد کار میں اضافے، ڈیجیٹل تبدیلی اور ایسے مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جو ڈی 8-رکن ممالک میں پائیدار ترقی کو فروغ دے سکیں۔کوسگیب کے صدر احمد سردار ابراہیم چی اوغلو کے ساتھ ملاقات میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں(ایس ایم ایز)کو جدت، کاروباری سرگرمیوں، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، مالیاتی سہولیات اور مضبوط کاروباری نظام کے ذریعے بااختیار بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔سیکرٹری جنرل نے دونوں اداروں کی جانب سے عملی تعاون اور ڈی8-خطے کے عوام کے لیے پائیدار اقتصادی ترقی اور ٹھوس فوائد کے فروغ کے عزم پر شکریہ ادا کیا۔







