وزیر اعظم ‘ فیلڈ مارشل اورامریکی نائب صدرملاقات’ خوشگوار جملوں کا تبادلہ

وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات ہوئی۔ برگن اسٹاک میں امریکا ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات کے موقع پر یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ رہنمائو ں نے خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جبکہ امریکی وفد کے ارکان نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔اس موقعپر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ پاکستان نے امن کیلئے بہترین کردار ادا کیا۔ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ جے ڈی وینس نے فیلڈ مارشل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو کیا اس کے لیے ہم شکر گزار ہیں۔ اور ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کا کردار زبردست رہا۔اسٹیو وٹکوف نے مائی برادر کہہ کر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گلے لگایا۔ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں مستقل امن، استحکام اور مسائل کے سفارتی حل کی کوششوں کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا، اسی سلسلے میں سوئٹزرلینڈ میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے تکنیکی مذاکرات کا اہم دور شروع ہو رہا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ برگن اسٹاک میں ہونے والے مذاکرات کا میزبان پاکستان ہے اور وہ دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ مفاہمت پر عملدرآمد کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔ترجمان دفترِ خارجہ نے پاکستان کی طویل سفارتی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس عالمی بحران میں پاکستان کی سہولت کاری اس کے اصولی، متوازن اور تعمیری موقف کی واضح مظہر ہے، پاکستان اس سے قبل امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے ابتدائی مذاکراتی ادوار کی میزبانی بھی کر چکا ہے، پاکستان کے مسلسل سفارتی رابطوں کی بدولت ہی بالآخر فریقین اسلام آباد مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ بیان کے مطابق ا س تاریخی موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایران، قطر، سوئٹزرلینڈ اور امریکہ کے وفود سے الگ الگ دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، ان ملاقاتوں میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب سوئٹزرلینڈ کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد، ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں ایرانی وفد اور پاکستان و قطر کے ثالثی وفود اس وقت سوئٹزرلینڈ کے برگن سٹاخ میں موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed