بنوں میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔قتل ہونے والوں میں باپ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ بنوں کے علاقے ڈومیل میں گزشتہ رات پیش آیا، مسلح ملزمان نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالف فریق کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جن میں عمر نواز ولد سید عالم عرف لانڈائ، مطیع اللہ ولد عمر نواز، فرمان اللہ ولد عمر نواز اور عمیر ولد فرید اللہ شاہ شامل ہیں ‘واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی اور دیگر مراحل مکمل کئے جا رہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیںحکام کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پولیس کے مطابق چچا زاد ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس جائیداد کے تنازع پر قتل کرنے والے ملزمان کو تلاش کررہی ہے۔







